بھارت میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار میں پیش آیا خوفناک حادثہ ، متعدد افراد ہلاک

     نیوز ٹوڈے : بھارتی میڈیا کی دی گئی رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر (حیدر آباد) میں  مذہبی تہوار کے موقع پر نکالے گۓ جلوس میں یاترہ میں استعمال ہونےو الا رتھ اچانک ٹوٹ گیا ـ جس پر کچھ جوانوں نے رتھ کو دھکا دے کر سیدھا کرنے کی کوشش کی تو وہ نزدیکی ہائی وولٹیج تاروں کے ساتھ ٹکرا گیا ـ رتھ کے بجلی کی تاروں کے ساتھ ٹکراتے ہی موقعہ پر موجود کئی افراد کرنٹ کی لپیٹ میں آگۓ ـ لاتعداد افراد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ـ ہسپتال کے عملے نے 5 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے ، جبکہ 5 مزید افراد کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+