دوست بنیں ، دشمن نہیں (وانگ ای) کا بھارت کو پیغام
- 20, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : چینی وزیر خارجہ (وانگ ای) نے بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں اپنے ہم منصب (جے شنکر) سے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کو دشمن کی بجاۓ شراکت دار کے طور پر دیکھنا چاہیے ـ چینی وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں اور ان کی بھارتی وزیر اعظم (نریندر مودی) سے ملاقات بھی متوقع ہے ـ وانگ ای کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت کو درست اسٹریٹجک مفاہمت اپنانی چاہیے اور باہمی ہم آہنگی اور فائدے کے اصولوں پر تعلقات قائم کرنے چاہئیں ـ
بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک ایک مشکل دور سے گزر کر تعلقات کو مثبت سمت لے جانے کے خواہشمند ہیں ـ جے شنکر نے کہا کہ اختلافات کو تنازعات میں اور مقابلے کو تصادم میں تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے ـ امریکہ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے اور عالمی سیاسی کشیدگی کے بعد بھارت اور چین ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوششیں کر رہے ہیں ـ اسی ہفتے وانگ ای پاکستان کا دورہ بھی کریں گے ، جبکہ مودی سرکار بھی جلد ہی چین جائیں گے ـ

تبصرے