پیوٹن نے دیا ٹرمپ کو دوٹوک جواب ، جنگ بندی چاہتے ہو تو یوکرین سے نیٹو فوج کو بے دخل کرو

      نیوز ٹوڈے : رپورٹس کے مطابق (ٹرمپ اور پیوٹن) کے درمیان 40 منٹ تک ٹیلی فون پر طویل بات چیت جاری رہی ، جس میں (پیوٹن کے مشیر اوشاکوف) کے مطابق روسی صدر نے ٹرمپ کو دوٹوک الفاظ میں بتا دیا کہ یوکرین میں نیٹو فوج کی تعیناتی کسی صورت قبول نہیں اور ایسی کوئی پیشکش بھی قبول نہیں کریں گے جس میں یوکرینی فوج کے ساتھ نیٹو کی فوج شامل ہو ـ روسی صدر نے کہا  وہ یوکرینی صدر کے ساتھ ملاقات کیلیے تیار ہیں  ـ یہ ملاقات اگست کے آخری ہفتے میں متوقع ہے ـ

   رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے وہائٹ ہاؤس میں یورپی رہنماؤں اور یوکرینی صدر سے ہونے والی ملاقات کے فوری بعد پیوٹن کو ٹیلی فون کیا ۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے یورپ کی قیادت میں یوکرین میں  ایک امن فوج کی تعیناتی کی تجویز دی تھی ، تاکہ روس دوبارہ یوکرین پر حملہ آور نہ ہو سکے ـ ٹرمپ نے واضح الفاظ میں بتا دیا کہ اولین دفاعی لائن یورپ ہی ہے لیکن امریکہ بھی ہر موقع پر اس کا ساتھ دے گا ـ روسی وزارت خارجہ نے ایک مرتبہ پھر اپنا مطالبہ واضح کر دیا کہ یوکرین میں نیٹو فوج کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+