غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کا انحصار حماس کے مکمل خاتمے پر ہے ، ٹرمپ
- 20, اگست , 2025
نہوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ میں نے سینکڑوں یرغمالیوں کی واپسی کیلیے مذاکرات کیے اور انہیں امریکہ اور اسرائیل واپس لانے کیلیے اہم کردار ادا کیا ـ امریکی صدر نے جاری کیے گۓ بیان میں کہا کہ فلسطینی مزاحمتی جماعت "حماس" کا خاتمہ جتنی جلدی کیا جائے گا ، یرغمالیوں کی زندہ سلامت واپسی کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے ـ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے صرف 6 مہینے کے عرصے میں 6 جنگیں ختم کروائیں اور ساتھ ہی ایران کی جوہری تنصیبات کو بھی نیست و نابود کر دیا ـ
وسیم حسن

تبصرے