آسٹریلیا نے اسرائیلی انتہا پسند سیاستدان (سیمخا روتھ) پر پابندی لگا دی
- 20, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : آسٹریلین جیوش ایسوسی ایشن کی دعوت پر اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان (سمیخا روتھ) آسٹریلیا جانے والے تھے ، لیکن ان کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ـ آسٹریلوی حکومت کے فیصلے کے مطابق وہ آئندہ 3 سال تک آسٹریلیا میں داخل نہیں ہو سکتے ـ آسٹریلوی وزیر داخلہ (ٹونی برک) کے مطابق نفرت اور تقسیم کا پیغام پھیلانے والے افراد کو آسٹریلیا ویل کم نہیں کرے گا ـ ٹونی برک نے کہا کہ آسٹریلیا جیسے ملک میں ہر شخص محفوظ ہے اور ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ وہ خود کو محفوظ محسوس کرے ـ
دوسری جانب اسرائیلی سیاست دان کو مدعو کرنے والی "جیوش ایسوسی ایشن" کے منتظمین نے ویزا کینسل کیے جانے کو انتہائی سالمیت دشمنی قرار دیا ہے ـ جیوش کے چیف ایگزیکٹو (رابرٹ گریگوری) نے حکومت پر الزام لگایا ہے وہ یہود برادری اور اسرائیل کو نشانہ بنانے کے جنون میں مبتلا ہو چکی ہے ـ اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن (روتھ پال) کو سخت گیر نظریات کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر متنازع شخصیت تصور کیا جاتا ہے ـ

تبصرے