حماس نے 60 روزہ جنگ بندی کیلیے رضا مندی دے دی

    نیوز ٹوڈے : مصری سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس اسرائیل کے ساتھ 60 روزہ جنگ بندی کیلیے تیار ہو گئی ہے) ـ 60 روزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ میں قید آدھے اسرائیلی یرغمالی رہا کیے جائیں گے اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو بھی آزاد کیا جائے گا ـ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حماس کے سینئر رہنما (باسم نعیم) نے بھی اپنے فیس بک اکاؤنٹ پراس خبر کی تصدیق کردی ہے ـ باسم نعیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق فلسطینی گروہوں نے بھی ثالثوں کو اپنی رضا مندی سے آگاہ کر دیا ہے ـ

   اسرائیل کی جانب سے اس معاہدے کے بارے میں تاحال کو ئی تصدیق نہیں ہوئی البتہ ایک اسرائیلی اہلکار کے مطابق معاہدہ انہیں موصول ہو چکا ہے ـ امریکہ کی ثالثی میں یہ سفارتی کوشش مصر اور قطر کی مشترکہ کاوش ہے ـ معاہدے کی خبر سامنے آتے ہی غزہ شہر پر اسرائیلی فوجی کارروائیاں مزید بڑھ گئی ہیں ـ شہر کے مشرقی حصے پر بمباری کی شدت میں اضافے کی وجہ سے ہزاروں فلسطینی اپنا گھر بار چھوڑ کر مغرب اور جنوب کی طرف جا چکے ہیں ـ اسرائیلی آرمی چیف (ایال امیر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق غزہ جنگ فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے اور اب حماس کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں گی ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+