غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید ، سنکڑوں زخمی

      نیوز ٹوڈے : فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹس کے مطابق غزہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہید ہو گۓ ، جن میں 31افراد امداد کے حصول کیلیے ایک جگہ جمع تھے ـ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں سے متعدد افراد ملبے تلے دب چکے ہیں جن تک ایمبولینس اور ریسکیو ٹیموں کا پہنچنا ناممکن ہے ـ 7 اکتوبر 2023 سے لے کر آج تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 62 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے ، جبکہ 56 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی بھی ہوۓ ہیں ـ

     امدادی سامان لینے کیلیے جمع ہونے والے فلسطینیوں میں سے اسرائیلی حملوں میں  تقریباً 2 ہزار فلسطینی شہید ، جبکہ 14 ہزار سے زیادہ زخمی ہوۓ ہیں ـ وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق خوراک کی کمی کی وجہ سے بھوک سے نڈھال ہوکر شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بچوں سمیت 266 ہو چکی ہے ـ ایک دن قبل ہی حماس نے مصر اور قطر کی ثالثی میں نۓ جنگ بندی منصوبے پر عمل کرنے کیلیے رضا مندی ظاہر کردی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+