افغانستان میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے تصادم میں 76 افراد جھلس کر ہلاک

      نیوز ٹوڈے : صوبائی حکومتی ترجمان (محمد یوسف سعیدی) کے مطابق یہ خوفناک حادثہ منگل کے دن "ضلع گزارہ کے شہر ہرات" کے نزدیک پیش آیا ـ رپورٹ کے مطابق ایران سے واپس آنے والے افغانی شہریوں کو کابل لے جانے والی بس موٹر سائیکل کو ٹکر مارتی ہوئی آئل ٹینکر کے ساتھ جا ٹکرائی ، جس سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی ۔ اس خوفناک حادثہ میں 76 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ ، جبکہ 3 شدید زخمی ہوگۓ ـ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں لاشوں کے جھلس جانے کی وجہ سے مسافروں کی شناخت مشکل ہو رہی ہے ۔

   سرکاری نیوز ایجنسی "بختار" کے مطابق یہ حادثہ حالیہ برسوں میں افغانستان کا خوفناک ترین حادثہ ہے ـ اقوام متحدہ کی مائیگریشن ٹیم کی رپورٹ کے مطابق جاری سال میں ایران اور پاکستان سے اب تک 15لاکھ افغانی واپس افغانستان آ چکے ہیں ـ کیونکہ دونوں ملکوں نے افغان مہاجرین کی واپسی کی پالیسی تیز کر دی ہے ـ افغانستان میں خستہ حال سڑکوں اور ٹریفک قوانین نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات عام ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+