امریکی صدر کا طلباء کے خلاف بڑا اقدام ، 6 ہزار ویزے ایک ہی جھٹکے میں کینسل کر دہیے

      نیوز ٹوڈے : امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق 4 ہزار طلبا کے ویزے مختلف قانونی خلاف ورزیوں کی وجہ سے کینسل کیے گۓ ، جن میں شراب اور منشیات کا استعمال کرکے ڈرائیونگ کرنا اور چوری وغیرہ کی وارداتیں شامل ہیں ، اور 200 سے 300 کے درمیان دہشت گردی کی حمایت کرنے والے طلباء کے ویزے کینسل کیے گۓ ـ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق متعدد  طلباء کے ویزے خارجہ پالیسی کے خلاف سرگرمیوں میں شامل ہونے کی وجہ سے بھی کینسل کیے گۓ ـ

    وزیر خارجہ (مارکو روہیو)  کا کہنا ہے کہ امریکی مفادات اور پالیسیوں کے  خلاف سرگرمیوں میں شامل طلباء سمیت ہزاروں افراد کے ویزے کینسل کیے گۓ ـ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ ٹرمپ انتظامیہ کی غیر ضروری سختی اور امریکی آئین کی پہلی ترمیم پر حملہ ہے ـ جاری سال کے آغاز سے ہی امریکی محکمہ خارجہ نے بیرون ملک اپنے تمام سفیروں کو ہدایات جاری کردی تھیں کہ امریکہ مخالف سیاسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی درخواستوں پر خصوصی نظر رکھیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+