نیتن یاہو نے عالمی تنقید کے باوجود متنازع منصوبے کی منظوری دے د ی

      نیوز ٹوڈے : بین الاقومی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کے منصوبہ بندی کمیشن نے عالمی اعتراضات اور تنقید کے باوجود مغربی کنارے اور مشرقی بیت القدس کو الگ کرنے کے رہائشی منصوبے کی منظوری دے دی ـ اس منصوبے کے تحت متنازع زمین پر 3 ہزار 4 سو رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے جو کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ تصور کی جارہی ہے ـ

   اس سرزمین پر یہودیوں کو آباد کرنے کا اسرائیل کا پرانا خواب ہے جس پر عالمی دباؤ اور تنقید کی وجہ سے وہ عمل کرنے سے ہچکچا رہا تھا ـ 6  دن قبل ہی اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوۓ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اس طرح فلسطینی ریاست کے قیام کا تصور ہی ختم ہو جائے گا ـ اقوام متحدہ ، یورپی یونین اور عالمی تنظیموں نے اس منصوبے کی شدید مخالفت کرتے ہوۓ کہا کہ اسرائیل کا یہ جارحانہ اقدام امن کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہوسکتا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+