اکیس ملکوں نے اسرائیلی منصوبے ای 1 کو ناقابل قبول قرار دے دیا ـ
- 22, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کے دوست ممالک "فرانس ، اٹلی ، کینیڈا ، برطانیہ اور آسٹریلیا" جو کبھی اسرائیل کے حلیف ہوتے تھے ، نے بھی مغربی کنارے پر یہودی آبادکاری کے منصوبے کو ناقابل قبول قرار دے دیا ـ 21 ملکوں نے اپنے مشترکہ بیان میں نیتن یاہو سے اس منصوبے کو کینسل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، تاکہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کی راہ میں رکاوٹ کو ختم کیا جا سکے ـ
تمام 21 ممالک نے اس اسرائیلی منصوبے کو فلسطینی ریاست کے قیام کے تصور کو ختم کرنے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ اس طرح خطے میں کشیدگی اور تناؤ مزید بڑھ جاۓ گا ـ نیتن یاہو حکومت کے اس منصوبے سے مغربی کنارہ دو حصوں میں بٹ جائے گا اور مشرقی بیت المقدس فلسطینی علاقے سے الگ ہو جائے گا ، جس کی منظور اسرائیلی وزیر دفاع نے چند دن قبل ہی دی ـ
وسیم حسن

تبصرے