نائجیریا میں مسجد اور نزدیکی گاؤں پر مسلح ڈاکوؤں کا حملہ ، 50 افراد ہلاک
- 22, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق "نائجیریا کی ریاست کٹسینا کے ضلع مالو فاشی کے علاقہ مانتاؤ" میں مسلح ڈاکوؤں نے مسجد میں نماز پڑھتے نمازیوں پر حملہ کر دیا جس سے 52 نمازی شہید ہو گۓ ـ مقامی رہائشی (نورا موسی) کے مطابق 9 نمازی تو موقع پر ہی شہید ہو گۓ تھے ، جبکہ بعد میں زخمیوں میں سے بھی متعدد افراد شہید ہو گۓ ـ
ریاست کٹسینا کے اسمبلی رکن (امینو ابراہیم) کے مطابق مسجد پر حملے میں 30 نمازی شہید ہوۓ جبکہ بعد میں ڈاکوؤں نے نزدیکی گاؤں پر حملہ کرکے 20 افراد کو زندہ جلا ڈالا ـ ڈاکوؤں نے متعدد بستیوں پر حملے کیے اور کئی افراد کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گۓ ـ نائجیریا میں یہ ڈاکو راج کئی برسوں سے قائم ہے ـ جس کی بنیاد کسانوں کے آپس میں زمین اور چراگاہوں کے جھگڑے ہیں ـ جوکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ جرائم میں تبدیل ہو گۓ ـ

تبصرے