کولمبیا میں "کالی ایئر بیس" کو بنایا دہشتگردوں نے نشانہ ، متعدد افراد ہلاک
- 22, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : کولمبیا کے شہر "کالی میں ایئر بیس" پر دہشتگردانہ حملے میں 5 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گۓ ـ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کا اصل مقصد تو ملٹری ایوی ایشن سکول کو نشانہ بنانا تھا ـ دھماکہ اس قدر خوفناک اور شدید تھا کہ نزدیکی عمارتیں بھی لرز اٹھیں ـ حملے میں ڈرون اور کار بم دھماکے کا استعمال کیا گیا ـ موقع پر موجود افراد کے مطابق بیس کی نزدیکی کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے ـ
مزید حملوں کے خطرے کے پیش نظر شہر میں بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے ـ کالی کے گورنر کے مطابق دہشتگرد ہمیں خوفزدہ تو کر سکتے ہیں لیکن مات نہیں دے سکتے ـ حملے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں منتقل کر دیا ـ حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ـ

تبصرے