نیو یارک کے اپیل کورٹ نے ٹرمپ کو فراڈ کیس میں بری قرار دے دیا
- 22, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے :بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیویارک کے "اپیل کورٹ" نے امریکی صدر اور ان کے کاروباری شراکت دار پر لگاۓ گۓ سول فراڈ کے 515 ملین ڈالر کے جرمانے کے عدالتی فیصلے کو غیر متناسب اور آئینی خلاف ورزی قرار دے کر کالعدم قرار دے دیا ـ ججوں کے پینل نے 11 ماہ بعد اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوۓ اسے امریکی آئین کی آٹھویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دے دیا ، جس میں حکومت کو غیر ضروری طور پر سخت سزائیں دینے سے روکا گیا ہے ـ
نیویارک کے اٹارنی جنرل (لیٹیشیا جیمز) نے ٹرمپ پر بینکوں اور انشورنس کمپنیوں سے مالی فائدے حاصل کرنے کیلیے اپنے اثاثہ جات بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا ـ ایک ذیلی عدالت کی جانب سے ٹرمپ پر عائد کردہ 355 ملین ڈالر کا جرمانہ سود کے ساتھ بڑھ کر 515 ملین ڈالر ہو گیا تھا ـ جسے اپیل کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا ـ امریکی صدر نے فیصلے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ ان کے خلاف سیاسی انتقام اور انتخابی مداخلت کی کوشش تھی ـ

تبصرے