پیوٹن نے جنگ کے خاتمے کیلیے لچک دکھا دی ، نائب امریکی صدر

             نیوز ٹوڈے : امریکہ کے نائب صدر (جے ڈی وینس) نے ایک دن قبل امریکی میڈیا کے پروگرام "میٹ پریس "کو دیے گۓ انٹر ویو میں بتایا کہ روس نے 3 سال 6 ماہ کی جنگ کے دوران پہلی مرتبہ اپنے مطالبات میں لچک دکھائی ہے ، اور جنگ کے خاتمے کیلیے کچھ شرائط پر بات چیت کیلیے راضی ہو گیا ہے ـ جے ڈی وینس نے یہ بھی کہا کہ روس تاحال مکمل طور پر اس جنگ کے خاتمے کیلیے تیار نہیں ہے ـ امریکی نائب صدر نے کہا کہ روس نے یوکرین کی علاقائی سالمیت کا اعتراف کرتے ہوۓ کہا ہے کہ وہ کیف میں کٹھ پتلی حکومت قائم نہیں کر سکتے ـ

   جے ڈی وینس کے مطابق روس نے یوکرین کے تحفط کیلیے سیکیورٹی ضمانتوں کی ضرورت کو بھی تسلیم کیا ہے ـ جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر روس پر مزید پابندیاں بھی لگائی جا سکتی ہیں ـ دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ (سرگئی لاوروف) نے امریکی قانون سازوں کے لگائے گۓ الزامات کےجواب میں بیان جاری کیا کہ روس امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کی عزت اس لیے کرتا ہے کیونکہ وہ امریکی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں ـ

 

 

 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+