امریکی دباؤ مسترد کرتے ہیں کسی صورت تابعداری نہیں کریں گے ، سپریم لیڈر

      نیوز ٹوڈے : ایرانی نیوز چینل "تسنیم" کی دی گئی رپورٹس کے مطابق "تہران میں امام خمینی حسینیہ میں امام رضا کے یوم شہادت" کے دن پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوۓ ایران کے (سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای) نے کہا کہ ہمارے دشمن ملکوں کو ایران پر حملوں میں شکست اور ایرانی قوم ، سرکاری عہدیداروں اور  مسلح افواج کی بر پور مزاحمت اور اتحاد سے اس بات کا اندازہ ہو چکا ہے کہ نہ تو ایران کی فوج اور نہ ہی اس کی عوام کو ڈرا دھمکا کر تابعدار بنایا جاسکتا ہے ـ سپریم لیڈر نے کہا کہ اسی لیے اب دشمن ایران کے اندر انتشار پھیلانے کی کوششیں کر رہا ہے ـ سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے ہر شہری ، سرکاری ملازمین ، مفکرین اور ادیب قوم کا فرض ہے کہ وہ اس عظیم اتحاد اور مقدس دفاع کو مظبوط بناۓ ـ

   آیت اللہ خمینی نے کہا کہ مسلط کی گئی 12 روزہ جنگ میں پوری قوم کے عظیم وقار اور استقامت کا مظاہرہ پوری دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ـ ایک سوال کے جواب میں سپریم لیڈر نے ایران نے خلاف امریکی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوۓ کہا کہ 45 سال سے امریکہ ، ایران کے خلاف دہشتگردی ، انسانی حقوق ، جمہوریت اور خواتین کے حقوق کے نعروں کے پیچھے اپنے اصل محرکات چھپاتا آ رہا ہے لیکن موجودہ امریکی حکومت نے واضح طور پر اعلان کر دیا کہ ایران ، امریکہ کی تابعداری کرے ـ سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران ایسا کبھی نہیں کرے گا اور پوری طاقت کے ساتھ امریکہ کا مقابلہ کرے گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+