غزہ میں صیہونی فوج کی کارروائیوں اور قحط سے مزید 59 فلسطینی شہید
- 25, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : قطری نیوز ایجنسی "الجزیرہ" کی رپورٹس کے مطابق جنوبی غزہ کے "شہر خان یونس کے شمال مغرب" میں بے گھر افراد کے خیموں پر اسرائیلی فوج نے توپوں کے گولے برساۓ ـ جس سے 6 بچوں سمیت 16 پناہ گزین شہید ہو گۓ ـ "وسطی غزہ کے مغازی پناہ گزین کیمپ" پر اسرائیلی ڈرون حملے سے 2 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ دوسری جانب امداد کے حصول کیلیے کھڑے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی ـ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق خوراک کی کمی کے باعث بھوک کی وجہ سے بھی 2 بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہوۓ ـ
قحط کی وجہ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 281 ہو چکی ہے ، جن میں 114 بچے بھی شامل ہیں ـ وزارت صحت کے ڈائریکٹر (منیر البرش) کے مطابق قحط غزہ کی عوام کی زندگیاں خاموشی سے نگل رہا ہے ـ 22 اگست کو اقوام متحدہ نے غزہ میں باقاعدہ قحط کا اعلان کیا اور اس کا مرتکب اسرائیل کو ٹھہرایا ـ اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل (انتونیو گوتریس) نے اسے انسانی ہاتھوں کا پیدا کردہ قحط قرار دیا ۔ عالمی اداروں کی رپوٹس کے مطابق غزہ کی آبادی کا چوتھائی حصہ یعنی کہ 5 لاکھ سے زیادہ افراد بھوک کا شکا رہیں ـ

تبصرے