جنوبی کوریا نے بڑھا یا چین کی جانب دوستی کا ہاتھ
- 25, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں دورہ چین کے دوران جنوبی کوریا کے وفد نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصہ سے چین کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب رہے لیکن امید ہے کہ آنے والے وقت میں معمول پر آ جائیں گے ـ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر (لی جاۓ میونگ) وفد کو چین بھیج کر خود ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے امریکہ چلے گۓ ہیں ـ جنوبی کوریا کی اسمبلی کے (سابقہ سپیکر پارک بائیونگ) نے وفد کے ہمراہ چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور لی جاۓ ونگ کا چینی صدر کو لکھا گیا خط بھی انکے حوالے کیا ـ
جنوبی کوریا کے وفد کے سربراہ نے چینی وزارت خارجہ سے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے آنے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے دروازے کھل جائیں گے جو پچھلے کچھ عرصہ سے خراب ہیں ـ 2017 میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں دراڑ آ گئی تھی جب چین نے جنوبی کوریا کے امریکی ڈیفنس سسٹم کی تنصیب کی مخالفت کی تھی ـ 2023 میں بھی دونوں ممالک کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جب اس وقت کے صدر (یون سک یول) نے چین پر سخت تنقید کی تھی ـ

تبصرے