پاکستان کی بھارت کے خلاف ہاکی ایشیا کپ میچ میں شاندار فتح

فائیو سائیڈ ہاکی ایشیاکپ

نیوزٹوڈے: عمان کے شہر سلالہ میں ہونے والے فائیو سائیڈ ہاکی ایشیاکپ میں پاکستان کی بھارت کو شکست۔ پاکستان جیت کی دوڑ میں اپنے روایتی حریف بھارت کو ڈھیر کرنے کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے۔ پاکستان نے اب تک کھلے گئے تین میچز میں 46 گول بنائے۔ آج کے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی ارشد لیاقت نے ایڈیا کے خلاف دو گول جبکہ رانا عبدالوحید اور زکریا نے ایک ایک گول کیا۔
قومی کھلاڑیوں کی قابلیت کو سہرانے کے لیے، پاکستان ہاکی فیڈریشن پی ایچ ایف کے صدر نے ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 100 ڈالر انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان نے بھارت سے پہلے بنگلہ دیش کو ہرایا تھا۔اب پاکستان کا ہاکی کے میدان میں پہلے عمان اور پھر ملائنشیا سے آمناسامنا ہو گا-

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+