ٹرمپ نے کیا اعلان "غزہ امن منصوبے" کے دوسرے مرحلے کے نفاذکا
- 05, دسمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدر (ٹرمپ) کا کہنا ہے کہ بہت جلد ان کے "غزہ امن منصوبے" کا دوسرا مرحلہ شروع ہو نے والا ہے ـ امریکی صدر نے یہ بیان اس وقت جاری کیا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطینی ریاست کے حق میں قرارداد منظور کی ہے ، کیونکہ اس بات کا خدشہ ہے کہ قرار داد کی منظوری سے صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ کھٹائی میں پڑ سکتا ہے ـ جس کے پہلے مرحلے پر بھی عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے ـ
وہائٹ ہاؤس میں ایک صحافی کے پوچھے گۓ سوال "کہ امن منصوبے کا پہلا مرحلہ کیسا جا رہا ہے ؟ کا جواب دینے کی بجاۓ ٹرمپ نے ٹرخاتے ہوۓ کہا سب اچھا چل رہا ہے" ـ ٹرمپ نے کہا کہ 9 اکتوبر کو اسرائیل سمیت دیگر فریقوں کے غزہ امن منصوبے پر دستخطوں کے ساتھ ہی پہلے مرحلے کاآغاز ہو گیا تھا ، جبکہ امن منصوبے کےدوسرے مرحلے کے تحت غزہ میں امن فوج کی تعیناتی اور حماس کی جگہ فلسطین کے امور چلانے کیلیے بورڈ کی تشکیل تاحال نہیں دی جا سکی ـ

تبصرے