روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
- 04, دسمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : وہائٹ ہاؤس میں میڈیا والوں کو بریفنگ دیتے ہوۓ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ (ولادیمیر پیوٹن) یوکرین جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں ـ امریکی صدر نے کہا کہ اگر اس وقت میں امریکہ کا صدر ہوتا تو یوکرین جنگ کبھی نہ چھڑتی اور نہ ہی یوکرین اپنے علاقوں سے محروم ہوتا ـ یوکرین جنگ کے خاتمے کے سلسلے میں آج امریکی صدر کے معاونین میامی میں یوکرینی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کریں گے ـ ایک دن قبل ہی (ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اورمعاون خصوصی اسٹیووٹکوف) کی روسی صدر کے ساتھ 5 گھنٹے کی طویل ملاقات ہوئی ـ
جس کے بعد پیوٹن کے مشیر خارجہ پالیسی (یوری اوشاکوف) کا کہنا تھا کہ امریکی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ کچھ نکات پر اتفاق ہوچکا ہے جبکہ چند ایک پر نہ ہوسکا البتہ مجموعی طور پر مذاکرات کامیاب رہے ـ روسی صدر کے مشیر خارجہ پالیسی نے بتایا کہ روس اور امریکہ کے درمیان تاحال علاقائی معاملات پر کوئی سمجھوتہ طے نہیں پا سکا اور نہ ہی دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات کے بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے ـ

تبصرے