غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
- 04, دسمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : لمبے عرصے کی تباہی اور دکھوں کے ساۓ میں گھرے غزہ میں بھی آیا خوشی کا ایک موقع ، اجتماعی شادی کی تقریب میں 54 جوڑۓ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوۓ ـ 21 ہزار سے زائد افراد کی تقریب میں شرکت نے غزہ کی عوام کے حوصلے بلند کر دیے ـ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اجتماعی شادی کی کی یہ تقریب (خان یونس) کے علاقے میں منعقد ہوئی ـ جہاں پر شادی شدہ جوڑوں نے تباہ شدہ عمارتوں کے ساۓ میں اپنی نئی زندگی کے سفر کا آغاز کیا انہی دلہنوں میں (ایمان حسن لوا) بھی شامل تھی جس کو لوگوں نے ہاتھ ہلا ہلا کر مبارکباد دی ـ
ایمان حسن کا کہنا تھا کہ اتنی تباہی کے بعد ہم زندگی کا یہ نیا سفر شروع کرنے جا رہے ہیں اللہ نے چاہا تو سب ٹھیک ہو جائے گا ـ اجتماعی شادی کی یہ تقریب "الفارس الشہیم" نامی رفاعی ادارے نے منعقد کی جس کی معاونت متحدہ عرب امارات کرتا ہے ـ ادارے کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں کو نئی زندگی کی شروعات کیلیے نقد سلامی اور گھریلو استعمال کا ضروری سامان بھی دیا گیا ـ

تبصرے