بھارتی طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی ، جہاز کی ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ

      نیوز ٹوڈے : بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق جہاز میں بم کی اطلاع ای میل کے ذریعے موصول ہوئی جس میں طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی ، جس پر افراتفری مچ گئی اور جہاز کو ہنگامی طور پر ممبئی میں اتار لیا گیا ـ ممبئی کے ایئر پورٹ پر پہلے ہی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی اور جہاز کو ویران جگہ پرکھڑا کر دیا گیا ـ جہاں پر سیکیورٹی اداروں نے طیارے کی باریک بینی سے تلاشی لی لیکن کوئی ممنوعہ چیز برآمد نہ ہوئی ـ

   تمام مسافروں  کی بھی جامعہ تلاشی لی گئی لیکن کوئی دھماکہ خیز مواد نہ ملا ـ آخر کار 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد جہاز کو دوبارہ اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی ـ بھارتی حکام کے مطابق پچھلے 11 ماہ میں 999 مرتبہ ایسی جعلی کالز موصول ہو چکی ہیں ـ (بھارتی سول ایوی ایشن سیکیورٹی) نے پچھلے سال ایسے فراڈیوں کیلیے 5 سالہ فضائی پابندیوں کی تجویز بھی پیش کی تھی اس کے باوجود ان دھمکیوں میں کمی نہیں آئی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+