یوکرینی علاقوں کو روس میں شامل کرنے کیلیے فوج کے استعمال سے بھی گریز نہیں کریں گے
- 05, دسمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی دی گئی رپورٹس کے مطابق روسی صدر کا کہنا ہے کہ مجھے قوی امید ہے امریکہ میں جاری جنگ بندی مذاکرات میں ڈونباس کو روس میں شامل کرنے کے مطالبے پر ضرور غور کیا جاۓ گا ـ (ولادیمیر پیوٹن) نے کہا کہ ہم فیصلہ کر چکے ہیں کہ "ڈونباس اور نووروسیا" کو ہر صورت یوکرین سے آزاد کرائیں گے چاہے اس کیلیے جنگ ہی کیوں نہ کرنا پڑے ـ پیوٹن نے کہا کہ یا تو یوکرینی فوج خود ہی یہ علاقے خالی کرکے پیچھے ہٹ جاۓ گی ورنہ ہماری فوج انہیں ایسا کرنے پر مجور کرکے ان علاقوں کا کنٹرول سنبھالے گی ـ
ماسکو سے بھارت روانگی سے قبل ولادیمیر پیوٹن نے یہ بیان جاری کیا جہاں پر بھارتی وزیر اعظم ان کا استقبال کریں گے ـ دو دن پہلے ہی امریکی وفد نے یوکرین جنگ بندی کیلیے روس میں پیوٹن کے نمائندوں سے ملاقات کی اور آج یوکرین کا وفد بھی مذاکرات کیلیے امریکہ پہنچ رہا ہے جس کیلیے ٹرمپ کافی پر امید ہیں ـ یوکرین جنگ کے خاتمے کیلیے ٹرمپ کے 28 نکاتی ایجنڈے کو پہلے تو دونوں فریقین نے ماننے سے انکار کر دیا تھا لیکن اب کسی نتیجے پر پہنچنے کیلیے امریکی نمائندوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ـ

تبصرے