غزہ میں صیہونی فوج کے جنگی جرائم کے واضح ثبوت موجود ہیں ۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
- 05, دسمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : برطانوی خبررساں اداروں کو دیے گۓ انٹر ویو میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری (انتونیو گوتریس) نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ کہا کہ اسرائیل نے حماس کے خاتمے کے نام پر غزہ میں جو آپریشن شروع کیا اس سے پورے غزہ کو تباہ کر دیا ـ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور اس سے ہونے والی تباہی کو نظر انداز کیا جاتا رہا ـ انتونیو گوتریس کے مطابق غزہ میں ہونے والے نقصان کی نوعیت اور شدت سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ صیہونی فوج کی کارروائیوں میں سنگین خامیاں ہیں ـ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کے واضح شواہد موجود ہیں ـ
وسیم حسن

تبصرے