طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
- 04, دسمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق "خوست کے اسٹیڈیم" میں مجرم کو یہ سزا 80 ہزار لوگوں کے ہجوم کے سامنے دی گئی ـ مجرم نے عورتوں اور بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 13 افراد کو قتل کر دیا تھا ، جس کے باعث علاقے میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی تھی ـ مقتولین کے لواحقین کی درخواست پر طالبان حکومت نے 13 سال کے بچے سے گولیاں چلوا کر مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا ـ
طالبان سپریم کورٹ کے مطابق لواحقین نے مجرم کو معافی دینے سے صاف انکار کر دیا تھا ـ جس پر اسے اسلامی قانون کے مطابق سزا دینا پڑی ـ اس واقعہ پر اقوام متحدہ نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ایسی سرعام سزاۓ موت دینا ظالمانہ ، غیر انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ـ طالبان کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک افغانستان میں اس قسم کے 11 واقعات رونما ہو چکے ہیں ـ
وسیم حسن

تبصرے