پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب

      نیوز ٹوڈے : کہا جاتا ہے کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور سچ کبھی چھپتا نہیں ـ یہ دونوں کہاوتیں بھارت پر اس وقت بالکل صادر آگئیں جب پاکستان کو بدنام کرنے کا اس کا زہریلا پراپیگنڈا ناکام ہو گیا ـ پچھلے ہفتے ہی امریکی ریاست " ڈیلا ویئر" میں ایک 25 سالہ (لقمان خان) نامی طالب علم کو حملے کی تحریری منصوبہ بندی کے ساتھ اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا ـ ڈیلا ویئر پولیس نے تو اس شخص کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں لیکن بھارت نے اپنی عادت سے مجبور ہو کر پاکستان کو بدنام کرنے کیلیے اس کا تعلق پاکستان کے ساتھ جوڑ دیا ـ

   جبکہ امریکی میڈیا نےتصدیق کی ہے کہ لقمان خان  کے بارے میں ہونے والی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ افغانستان سے ہے ـ لقمان خان کچھ عرصہ پاکستان میں بطور پناہ گزین رہا اور پھر امریکہ چلا گیا اور وہیں پر پلا بڑھا ـ حملے کے ٹھوس ثبوت اور بھاری اسلحہ ملنے پر لقمان خان کو 10 سال کی قید ہو سکتی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+