گزشتہ سال سوا کروڑ سے زائد افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی
- 09, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ 2023 میں ساڑھے 13 ملین (ایک کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار) مسلمانوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔ عرب میڈیا کے مطابق حج و عمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ 2023 میں عمرہ زائرین کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ برس 2023 میں عمرہ زائرین کی تعداد میں 58 فیصد ہوا جس دوران مجموعی طور پر 50 لاکھ اضافی زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ 2019 میں مملکت کے باہر سے آنے والے زائرین کی سب سے زیادہ تعداد ساڑھے 8 ملین تھی، گزشتہ سال سہولتوں میں اضافے کے باعث عمرہ زائرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گئی۔

تبصرے