تاریخی مسجد اور چرچ پر ہندوؤں کا حملہ؛ اپنے پرچم لہرا دیے
- 26, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: بھارتی وزیراعظم کی جانب سے رام مندر کے افتتاح کے ایک دن بعد فتح کا دعویٰ کرنے والے انتہا پسند ہندوؤں نے ایک مسجد اور چرچ پر حملہ کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے بلوچ پورہ میں 1677 میں دیوان جی کی تعمیر کردہ بیگم شاہی مسجد میں 1000 سے 1500 جنوبی ہندو لاٹھیوں سے لیس ہوئے اور اس میں توڑ پھوڑ کی۔ انتہا پسند ہندوؤں نے جے شری رام کے نعرے بھی لگائے اور امام مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور مینار پر ہندوتوا کا جھنڈا لہرا دیا اور نعرے لگائے کہ ہم ایک نہیں ایک ہزار بابری مسجدوں کو شہید کریں گے۔ یہ مسجد اور مزار خواجہ غیاث الدین قاضیوانی کی بیٹی اور ممتاز محل کی والدہ دیوان جی بیگم کے لیے وقف تھے۔

تبصرے