غزہ پر جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف اسرائیلی حکومت میں بھی مچی ہلچل
- 20, مئی , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ پر جاری بمباری روکنے کیلیے لندن اور نیو یارک میں اسرائیل مخالف مظاہرے شروع ہو گۓ - غزہ میں جنگ روکنے والے فسلطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلیے سینکڑوں افراد نے نیویارک میں مظاہرہ کیا - مظاہرے کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتی رہی -غزہ کی معصوم عوام پر جاری صیہونی فوج کی بربریت کے خلاف لندن میں بھی بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا - اور غزہ میں جنگ کے خاتمے تک مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا - اسرائیل کے شہر (تل ابیب) میں بھی اسرائیلی عوام کے حکومت کے خلاف مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی -
دوسری طرف اسرائیل کی جنگی کابینہ میں شامل اس کے اتحادی کارکن بھی اپنے عہدوں سے استعفے کی دھمکیاں دینے لگے ہیں - اسرائیل کی جنگی کابینہ میں شامل ایک اتحادی کارکن ( بینی گینٹز ) نے جون تک نیتن یاہو سے غزہ جنگ کے حوالے سے 8 سوالوں کا جواب مانگ لیا ہے -اگر نیتن یاہو نے ان کے سوالوں کا جواب نہ دیا تو وہ حکومت سےالگ ہو جائیں گے - ( بینی گینٹز) اسرائیل کی نیشنل یونیٹی پارٹی کے سربراہ ہیں ـ ان کا کہنا تھا کہ 'اگر نیتن یاہو اسرائیل کو کھائی میں گھسیٹتے رہے تو ہم حکومت کا ساتھ چھوڑ کر عوام کی طرف رجوع کریں گے-

تبصرے