امریکی پارلیمنٹ میں عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے کا بل منظور کر لیا گیا
- 06, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر امریکی ایوان کے ارکان نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی لگانے کا بل مںطور کر لیا - امریکی ایوان کے نمائندوں نے یہ بل عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی طرف سے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم کی وجہ سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ نکلوانے کی کوششوں کے جواب میں منظور کیا ہے - "بین الاقومی میڈیا" کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے ارکان نے 155 کے مقابلہ میں 247 ووٹوں کی اکثریت سے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کا بل منظور کیا ہے -
اس بل کے تحت عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان اور عالمی عدالت کے ان ارکان جو کہ اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع کی گرفتاری کے وارںت نکلوانے میں شامل ہیں ان کا امریکہ میں داخلہ بند کر دیا جاے گا اور ان کی امریکہ میں موجود جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی -اس بل کی منظوری امریکی قانون سازوں کی اکثریت کی اسرائیل کیلیے بغیر کسی شرط کی حمایت کو ظاہر کرتا ہے - سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت کی وجہ سے اس بل کا منظور ہونا ناممکن نظر آ رہا ہے - اور کچھ پتہ نہیں کہ اس بل پر بحث اور ووٹنگ کراوئی بھی جاۓ گی یا نہیں اس بل کو قانون میں شامل کرنے کی راہ میں وائٹ ہاؤس بھی رکاوٹ کھڑی کر سکتا ہے اور اسے جوبائیڈن ویٹو بھی کر سکتے ہیں -

تبصرے