ہم غزہ میں اپنی فوج بھیجنے پر متفق نہیں ، ایک اعلٰی مصری سیکیورٹی آفیسر نے دیا بیان

غزہ

نیوز ٹوڈے :   قاہرہ نیوز چینل کی اتوار کی ایک رپورٹ کے مطابق مصر کی سیکیورٹی کے ایک اعلٰی عہدہ دار نے اس بات کی تردید کی ہے کہ مصرنے رفع بندرگاہ کو منتقل کرنے یا کرم ابو سالم کے نزدیک ایک اور بندرگاہ کی منظوری دے دی ہے - انہوں نے بتیا کہ رفع بندرگاہ پر اسرائیلی تعیناتی کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور مصر بندرگاہ کے فلسطینی حصہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کیلیے پر عزم ہے - انہوں نے کہا کہ مصر غزہ میں مصری فوج کے داخلے کو مسترد کرتا ہے -

جنگ کے بعد غزہ کی اندرونی صورتحال کو ترتیب دینا فسلطینیوں کا ذاتی معاملہ ہے ـ انہوں نے کہا کہ مصر نے پہلے ہی تمام فریقین کو مطلع کر دیا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کو روکنا ایک مکمل جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلہ کے معاہدے کے ذریعے ہونا چاہیے - 29 مارچ کو دو اسرائیلی سینیئر حکام نے کہا تھا کہ وزیر دفاع نے واشنگٹن کے دورے کے دوران غزہ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلیے مختلف ملکوں کی فوج پر مشتمل ایک بڑے فوجی دستے کے قیام کے امکان کی بات کی تھی ـ اس فورس میں عرب کی فوج بھی شامل ہو گی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+