حماس نے جنگ بندی معاہدے کیلیے نیا منصوبہ پیش کر دیا
- 05, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : حماس نے غزہ میں جنگ بندی کیلیے نیا منصوبہ پیش کر دیا ہے - اسرائیل نے بھی اس نۓ منصوبے کے تحت جنگ بندی معاہدے کی کامیابی کے امکان ظاہر کر دیے - غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کامیابی کے امکانات نظر آنے لگے ہیں ـ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی جماعت حماس نے جنگ بندی کیلیے نیا منصوبہ پیش کر دیا ہے - حماس کی طرف سے بیان جاری کیا گیا کہ 'حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اس نۓ منصوبے پر مصر ی اور قطری ثالثوں سے رابطے میں ہیں- اسرائیلی حکام کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ اس نۓ معاہدے پر حماس سےبات چیت کیلیے ان کا وفد جا چکا ہے - اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس وفد کی سربراہی موساد کے سربراہ کر رہے ہیں ـ اور اس مرتبہ جنگ بندی معاہدہ کی کامیابی کے قوی امکانات موجود ہیں -
اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کی جانب سے پیش کردہ تجاویز میں اہم پیش رفت شامل ہے جبکہ اسرائیل کی طرف سے کوئی بھی پیش رفت نیتن یاہو کی رضا مندی پر منحصر ہے - دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کو ٹیلی فون پر اس نۓ معاہدے پر بات چیت کیلیے بھیجے گۓ وفد کے بارے میں مطلع کیا - نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ 'اسرائیل اپنے تمام مقاصد کے حصول کے بعد ہی جنگ روکے گا' وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کیلیے وفد بھیجنے کے نیتن یاہو کے فیصلے کو سراہا ہے -

تبصرے