نیتن یاہو حکومت نے فلسطینی علاقے میں 3 نئی یہودی بستیوں کے قیام کی منظوری دے د ی
- 05, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل نے مغربی کنارے پر 3 نئی یہودی بستیوں کی آبادکاری کی منظوری دے دی ہے - عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 'اسرائیل کی جانب سے منظور ہونے والی مغربی کنارے پر یہودی بستیاں 5 ہزار 300 رہائشی عمارتوں پر مشتمل ہوں گی- عرب میڈیا کی مطابق اسرائیل نے ڈیڑھ سال کے دوران فلسطین کے علاقوں میں 24 ہزار رہائشی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے - اسرائیل 2020 سے لے کر 2024 تک 20 ہزار رہائشی منصوبے مکمل کر چکا ہے ـ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل فلسطین میں مغربی کنارے پر 23 یہودی بستیاں آباد کر چکا ہے -
وسیم حسن

تبصرے