امریکہ کی ریاست (آرکنسا) میں خوفناک دھماکہ
- 05, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کی ریاست (آرکنسا) کے دفاعی پلانٹ میں دھماکے سے دو افراد زخمی اور ایک لاپتہ ہو گیا - بین الاقومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ امریکی ریاست آرکنسا کے علاقے (کیمڈن میں جنرل ڈائنا مکس آرڈینینس اینڈ ٹیکنیکل سسٹم) کے پلانٹ میں ہوا - ابھی تک دھماکے کی وجوہات کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی - میڈیا کے مطابق شروع میں تو کمپنی کی طرف سے اس حادثے کو پائرو ٹیکنیکس کی وجہ سے ہوا حادثہ قرار دیا جا رہا تھا ـ لیکن بعد میں اسے دھماکہ قرار دے دیا گیا -
کمپنی کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہم زخمیوں اور اس حادثہ میں متاثرہ افراد کو سنبھالنے میں مصروف ہیں اس لیے بعد میں اس واقعہ کی تحقیق کیلیے حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے - کمپنی کی طرف سے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ دھاماکے کے بعد پلانٹ میں کام بند کر دیا گیا ہے ہلاکتوں اور زخمیوں کے بارے میں کوئی خاص معلومات فراہم نہیں کی گئیں -

تبصرے