میکسیکو ٹرک سے ملیں 19 تشدد زدہ لاشیں
- 05, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : میکسیکو میں ایک ٹرک سے تشدد زدہ 19 لاشیں ملی ہیں ـ (میکسیکو کی ریاست چیاپاس) میں گوئٹے مالا کے قریب ایک ٹرک سے 19 لاشیں برآمد ہوئیں - ریاست چیاپاس کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ لاشوں میں سے لوگوں کے جسم میں گولیوں کے زخم بھی ملے ہیں لاشوں نے گہرے رنگ کے کپڑے پہنے تھے اور بارود سے بھری جیکٹس بھی پہن رکھی تھیں- میکیسیکن صدر نے ہلاکتوں کی وجہ کارٹیل تشدد یعنی ڈرگ اسمگلنگ سے منسوب کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹرک سے ملنے والی لاشوں میں سے کچھ لاشیں گوئٹے مالا کے تارکین وطن کی ہیں-
میکسیکو کے صدر کے مطابق یہ واقعہ 2 ڈرگ اسمگل گروہوں کے درمیان جھگڑے کا نتیجہ ہے ـ البتہ علاقے میں موجود لوگوں کی حفاظت کا بندو بست کر دیا گیا ہے - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چیاپاس میں فسادات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے - کیونکہ منشیات فروش گروہ منشیات کی اسمگلنگ کے منافع بخش راستوں کا کنٹرول سنبھالنے کیلیے آپس میں لڑ رہے ہیں ـ اور یہ جنگ سینالووا گروپ اور جلسکونیو جنریشن گروپ کے درمیان جاری ہے -

تبصرے