حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلیے امریکہ کی پیش کردہ مذاکراتی تجاویز قبول کر لیں
- 08, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلیے امریکہ کی پیش کردہ مذاکراتی تجاویز کو حماس نے قبول کر لیا ـ فلسطین کی مزاہمتی جماعت (حماس) نے اسرائیل کے قیدیوں کی رہائی امریکی تجاویز کو مان لیا - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس صیہونی فوجی قیدیوں سمیت دیگر اسرئیلی قیدیوں کی رہائی پر بات چیت کیلیے امریکی تجاویز پر را ضی ہو گیا - حماس کی جانب سے کہا گیا ہے 'اس تجویز پر غزہ جنگ کے خاتمے کیلیے کیے گۓ سمجھوتے کے 16 دن بعد عمل کیا گیا ہے' ـ حماس کے ذرائع نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ حماس نے اپنی یہ شرط ختم کر دی ہے وہ اس معاہدے پر اس وقت دستخط کر ے گا جب اسرائیل مکمل جنگ بندی کا عہد کرے گا - اور حماس کی اجازت سے پہلے مرحلے کے 6 ہفتوں کے مذاکرات کو آگے بڑھایا جاۓ -
مصری میڈیا کا کہنا ہے کہ مصر غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کیلیے اسرائیل اور امریکہ کے نمائندوں کی میزبانی کرے گا -اور مصر حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت بھی کرے گا ـ دوسری طرف بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی ۔ آئی ۔ اے کے سربراہ ( ولیم برنز ) اگلے ہفتے کے دوران قطر کا دورہ کریں گے اور اسرائیلی نمائندے بھی اس معاہدے پر بات چیت کیلیے قطر کا دورہ کریں گے -

تبصرے