چین میں ہو اکے بڑے بگولے نے تباہی مچا دی

ہو اکے بڑے بگولے

نیوز ٹوڈے :    چین میں آنےو الے ہوا کے بگولے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس سے 5 افراد ہلاک اور 100 کے قریب زخمی ہو گۓ - بین الاقومی میڈیا کے مطابق ہوا کے ایک بڑے بگولے نے مشرقی چین کے ایک گاؤں میں تباہی مچا دی ۔ گاؤں کے انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا - میڈٰ یا کی رپورٹ کے مطابق ہوا کے اس بگولے کی مچائی گئی تباہی میں 5 افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہو گۓ ـ زخمیوں کو فوی طور پر علاج کیلیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا -

ہوا کے طاقتور بگولے نے درجنوں درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا ـ اور کئی گھروں کی چھتوں کو بھی اڑا لے گیا - تیز وتند پواؤں کی وجہ سے 2800 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا - شمالی چین کی انتظامیہ کے مطابق ہوا کے بگولے سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے - جو کہ علاقے کی صفائی اور دیگر امدادی کارروائیاں سرانجام دے گی - چینی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاری سال کے اپریل میں بھی ہوا کے بڑے بگولے نےجنوبی چین کے شہر (گوانگزہ) میں تباہی مچا دی تھی ـ جس میں 5 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گۓ تھے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+