یورپی یونین نے کیا دعوٰی خلیج عدن میں 2 ڈرونز کو تباہ کرنے کا
- 08, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : 7 اکتوبر سے جاری حماس اسرائیل جنگ کے بعد سے حماس کی حمایتی جماعتوں نے اسرائیل اور اس کے حمایتی ملکوں کے بحری جہازوں کا سمندری راستوں پر چلنا محال کر رکھا ہے - جن کی حفاظت کیلیے یورپی یونین اور امریکہ نے مل کر ایک فوج تشکیل دی ہے- جس کا کام سمدر میں بحری جہازوں کی حافاظت ہے - بحیرہ احمر میں موجود یورپی یونین کے بحری مشن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فریگیٹ " پسارا " نے اتوار والے دن خلیج عدن کی سمندری حدود میں دو ڈرونز کو مار گرایا ہے -
یہ اسپیڈش نامی گروپ فروری میں ایران کے اتحادی یمنی حوثی جماعت کے خطے میں بحری جہازوں پر ڈرون اور میزائل حملوں کو روکنے کیلیے بنایا گیا تھا ۔ حوثی جماعت کے مطابق وہ یہ حملے غزہ جنگ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلیے کر رہا ہے - بحری جہازو ں کی حفاظت کیلیے خطے میں امریکہ سمیت کئی ملکوں کی بحری فوج کام کر رہی ہے - پچھلے سال نومبر سے حوثی لڑاکوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں مالبردار بحری جہازوں پر درجنوں ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں - حو ثیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف جانےو الےکسی بھی اسرائیلی یا اس کے حمایتی ملک کے بحری جہاز کو نہیں چھوڑا جاۓ گا ـ امریکہ اور برطانیہ کی فوج 12 جنوری سے یمن میں حوثی جماعت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے -

تبصرے