نصیرات کیمپ میں رفاعی ادارے کے سکول پر صیہونی فوج کا حملہ ، 16 شہید 50 زخمی
- 08, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے وسطی غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے والے ایک رفاعی ادارے کے سکول پر حملہ کیا ہے - فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق (نصیرات کیمپ) میں بنے سکول پر حملے میں 16 افراد شہید ہو گۓ ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں - اور 50 سے زیادہ زخمی ہوۓ ہیں ـ غزہ میں قائم ایمرجنسی سروس کے ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں سے کئی افراد کی حالت انتہائی تشویشناک کے جس سے شہادتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے-
دوسری طرف صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ اس سکول پر حملہ سکول میں حماس کے جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا - حما س لڑاکے اس جگہ کو بطور خفیہ ٹھکانہ استعمال کر کے اسرائیلی فوج پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ـ حماس نے اسرائیل کے اس بیان کی تردید کر دی ہے - 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 38 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بہت بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے -

تبصرے