ویرات کوہلی کی کس انسٹاگرام پوسٹ نے ریکارڈ بنایا؟
- 08, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کرکٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی راج کرتے رہتے ہیں اور انہوں نے میدان کے باہر بھی ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔حال ہی میں، ہندوستان نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جیتا۔
17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر ٹیم کی ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصویر پوسٹ کی۔پوسٹ میں ویرات کوہلی نے لکھا، 'بہتر دن کا خواب نہیں دیکھ سکتا، خدا عظیم ہے اور میں شکر گزار ہوں۔ ہم نے آخر کار یہ کر دیا۔ویرات کوہلی کی اس انسٹاگرام پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے اور اسے اب تک 2 کروڑ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔کوہلی کی اس پوسٹ نے ایک ریکارڈ قائم کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی پہلے بھارتی ہیں جن کی انسٹاگرام پوسٹ کو 2 کروڑ سے زائد لائکس ملے ہیں۔اس سے قبل سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی بھارتی انسٹاگرام پوسٹ میں بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ ویرات کوہلی انسٹاگرام پوسٹ پر 2 کروڑ سے زیادہ لائکس حاصل کرنے والے پہلے ایشیائی اور دنیا کے پانچویں ایتھلیٹ بھی بن گئے۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی 270 ملین فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی بھارتی شخصیت ہیں۔

تبصرے