افغانستان نے پہلی بار پاکستان کے راستے 8 ہزار ٹن پیاز بھارت بھیجا

پیاز برآمد

نیوز ٹوڈے :   افغانستان کے صوبہ کنڑ سے پہلی بار پاکستان کے راستے بھارت کو 8 ہزار ٹن پیاز برآمد کیا گیا۔افغان عبوری حکومت کے مطابق صوبہ کنڑ کے تاجروں نے پاکستان کے راستے بھارت کو 91 ملین افغانی سے زائد مالیت کی 8 ہزار میٹرک ٹن پیاز برآمد کی۔

افغان عبوری حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد نہ صرف افغانستان سے ہمسایہ ممالک کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو برآمدات کی سطح بھی روز بروز بڑھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان سے چین کو بھی چلغوزے برآمد کیے جاتے تھے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+