انڈونیشیا میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے 11 مزدور ہلاک ، 17 لاپتہ
- 09, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : انڈونیشیا میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے 11 افراد جاں بحق ہو گۓ ۔ انڈونیشیا کے جزیرہ (سولا ویسی) میں سونے کی کان میں بیٹھ جانے سے 11 افراد اس میں دب کر ہلاک ہو گۓ - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے (سولاویسی) میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث یہ حادثہ پیش آیا - سونے کی کان میں کل 33 مزدور کام میں مصروف تھے - جن میں سے 11 مزدور کان میں دب کر جاں بحق ہو گۓ ـچینی حکام کے مطابق کان میں کام کرتے مزدوروں میں سے 5 کو زندہ بچا لیا گیا ہے - جبکہ 11 مزدوروں کی لاشیں کان میں سے نکال لی گئی ہیں اور باقی17 مزدور ابھی تک لاپتہ ہیں ـ حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے ریسکیو کے کام میں مشکلات پیش آ رہی ہیں -
وسیم حسن

تبصرے