تھائی لینڈ نے کیا انوکھا کام مردوں کو تفریح پہنچانے کیلیے قبرستان میں فلم فیسٹیول کا انعقاد کر کے
- 09, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : تھائی لینڈ کے ایک قبرستان میں ایک ایسی تقریب منعقد کی گئی جس کو ہر سننے والا ہوا حیران ہے -تھائی لینڈ کے ایک قبرستان جس میں چینی باشندے دفن ہیں میں مردوں کی تفریح کیلیے فلموں کی خصوصی اسکریننگ کی گئی - یہ انوکھا کام تھائی لینڈ کے صوبے ( راٹ چاسیما ) میں کیا گیا ـ 2800 قبروں پر مشتمل اس قبرستان میں فلم فیسٹیول میں مردوں کے بیٹھنے کیلیے خصوصی سیٹوں کا بھی بندوبست کیا گیا -
جو کہ فیسٹیول کے آخر تک خالی پڑی رہیں ـ اس فیسٹیول کا مقصد مردوں کو فلموں سے محظوظ ہونے کا موقع فراہم کرنا تھا - یہ فیسٹیول 4 دن جاری رہا ـ اور اس میں فلموں کی اسکریننگ کے دوران قبرستان میں کام کرنے والے 4 مزدور موجود تھے - اس فیسٹول میں مردوں کے کھانے کا بھی بندوبست کیا گیا تھا ـ لیکن اس بارے میں معلوم نہیں کہ اس کھانے کا کیا بنا -
وسیم حسن

تبصرے