امریکہ کی ریاست (ٹیکساس) میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

سمندری طوفان

نیوز ٹوڈے :   امریکہ میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ـ اس طوفان سے لاکھوں افراد متاثر ہوۓ ـ بحر اوقیا نوس میں آنے والا سمندری طوفان " بیرل " کئی جزیروں پر تباہی مچاتا ہوا امریکی ریاست (ٹیکساس) میں داخل ہو گیا - امریکہ کے میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے بجلی کی بندش سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوۓ ہیں - ٹیکساس کے جنوب مشرق میں لوگ ابھی تک بجلی سے محروم ہیں -سمندری طوفان کی وجہ سے امریکہ کے ہوائی اڈوں سے 1775 پروازیں کینسل کرنی پڑیں -

فلائیٹ ویئر ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق "ہوسٹ کے جارج بش انٹرکانٹینینٹل ایئر پورٹ" سے سب سے زیادہ پروازیں منسوخ کی گئیں -جن میں سے 50 انٹر نیشنل پروازیں اور 452 اندرونی پروازیں کینسل ہوئیں - اور 19 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ـ ہوسٹن کے دوسرےبڑے ایئر پورٹ (ولیم پی ہوبی ) سے ٹوٹل 223 پروازیں منسوخ ہوئیں - اور 11 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+