آسٹریلیا کے شہر (سڈنی) میں خوفناک آتشزدگی ، 3 بچے ہلاک والد گرفتار

خوفناک آتشزدگی

نیوز ٹوڈے :   آسٹریلیا کے شہر (سڈنی) میں خوفناک آتشزدگی کے باعث بچوں کی ہلاکت پر با پ گرفتار ـ آسٹریلیا کے حکام نے ایک باپ پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے گھر میں لگنے والی خوفناک آگ سے اس کے بچوں کو بچانے والی امدادی ٹیموں کو روکنے کی کوشش کرتا رہا - اس حادثہ میں اس شخص کے دو بیٹے اور ایک بیٹی جھلس کر جاں بحق ہو گۓ - نیو ساؤتھ ویلس کی ریاستی پولیس کا کہنا ہے کہ مغربی سڈنی کے "لالو پاک" میں ایک گھر کوآگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا گھرکے اندر اس وقت ایک 28 سالہ شخص ، اس کی بیوی اور 7 بچے موجود تھے - جن میں سے 3 بچے ہلاک ہو گۓ جن میں ایک 3 سال کا بیٹا اور دوسرا 6 سال کا اور ایک 3 ماہ کی بچی شامل ہیں -

پولیس کے مطابق دیگر 4 بچے جن کی عمریں 4 سال سے لے کر 11 سال تک ہیں اور ان کی والدہ جس کی عمر 29 سال ہے آگ میں جھلس جانے سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں البتہ ان کے صحت یاب ہونے کی امید قائم ہے - ساؤتھ ویلز کے وزیر اعظم کے مطابق یہ ایک خوفناک اور احمقانہ حرکت ہے جس سے پوری ریاست مشتعل ہے - وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بچے امن وسلامتی کے ساتھ ایک پر امن گھر کے مستحق تھے لیکن بجاۓ اس کے وہ اس دنیا سے چلے گۓ - پولیس کے مطابق بچوں کے والد کو اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ وہ حادثہ کے وقت پولیس کو گھرمیں داخل ہونے سے روکتا رہا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان تینون بچوں کی موت کا وہ ذمہ دار ہے ـ پولیس کے مطابق جب گھر کے اندر آگ لگی ہوئی تھی تو اس شخص نے مبینہ طور پر بچوں کو گھر کے اندر رکھنے کی کوشش کی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+