حزب اللٰہ نے بنائی ڈرون سے گولان پٹی پر اسرائیل کی اہم تنصیبات کی ویڈیو

مقبوضہ گولان کی پٹی

نیوز ٹوڈے :   ایران کی حمایت یافتہ جماعت (حزب اللہ) نے ڈرون کے ذریعے مقبوضہ گولان کی پٹی پر اسرائیل کے حساس مقامات کی ویڈیوز بنا لیں - حزب اللٰہ کے ڈرون کی گولان کی پٹی پر ہونے والی پرواز سے اسرائیلی فوج میں ہلچل مچ گئی -عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ( ہد ہد ) نام کےحزب اللٰہ کے 2 ڈرونز نے مقبوضہ گولان کی پٹی کا جائزہ لیتے ہوۓ حساس مقامات کی ویڈیو بھی بنا لی - بین الاقومی میڈیا کے مطابق 10 منٹ کی بنائی گئی اس ویڈیو میں اسرائیل کے 17 حساس مقامات کی کوریج کی گئی ہے - عرب میڈیا کا کہنا اہے کہ اس ویڈیو میں نظر آنے والی اسرائیل کی حساس تنصیبات میں اسرائیل کی فوج کے (کمانڈ ہیڈ کوارٹر ، توپ خانے ، آئرن ڈوم کے پلیٹ فارم اور ریڈار) کی کوریج کی گئی ہے -

حزب اللٰہ کے ڈرون کی بنائی گئی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد اسرائیل کے وزیر خارجہ نے حزب اللٰہ کے سربراہ کو دھمکی بھی دی - اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ 'اگر اشتتعال انگیزی نہ روکی گئی تو لبنان کی تباہی کی ذمہ داری حزب اللٰہ پر ہو گی- پچھلے مہینے بھی حزب اللٰہ نے اسرائیل کی اہم تنصیبات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں جن میں حیفہ کی بندرگاہ اور ایئر پورٹ دکھاۓ گۓ تھے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+