ہماری طاقت مضبوط ہے اور ہم دشمن کو ہر محاذ پر ناکوں چنے چبوا رہے ہیں حماس ترجمان ( ابو عبیدہ )
- 10, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ میں جاری جنگ کو 9 مہینے مکمل ہو جانے پر فلسطین کی مزاہمتی جماعت حماس کےعسکری گروہ القسام بریگیڈ کے ترجمان (ابو عبیدہ) نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کو 9 ماہ مکمل ہو چکے ہیں- اور ہماری عسکری طاقت مظبوط ہے اور ہمارے لڑاکے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دے رہے ہیں - ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ معرکہ طوفان الاقصیٰ اسرائیلی فوج کے مظالم کا رد عمل ہے - اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں ابو عبیدہ نے کہا کہ القدس کے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر قابض صیہونی فوج کی بربریت انتہا کو پہنچ چکی ہے - صیہونی فوج فسلطینی شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے ـ مسجدوں ، سکولوں اور گرجا گھروں کو تباہ کیا جا رہا ہے-
ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کے لڑاکے بغیر کسی بیرونی مدد کے پچھلے 9 مہینوں سے دشمن کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہیں - جس دشمن کو امریکہ اور برطانیہ جیسے ملکوں کی مدد حاصل ہے - ابو عبیدہ کے مطابق القسام بریگیڈ کے تمام 24 بریگیڈز اور دوسرے مزاحمتی گروہ دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں اور اسے شدید نقصان پہنچا رہے ہیں - ابو عبیدہ نے کہا کہ القسام کی عسکری طاقت مضبوط ہے اور دوران جنگ ان مزاحمت کاروں میں اضافہ ہوا ہے -

تبصرے