غزہ پر صیہونی فوج کا ایک مرتبہ پھر حملہ ، 45 فلسطینی شہید
- 10, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے: غزہ میں صیہونی فوج کی بربریت کا نشانہ بنے مزید 45 فلسطینی اور غزہ شہر سے ایک مرتبہ پھر بے گھر افراد کو فوری نکل جانے کا حکم دے دیا گیا - فلسطین کے محصور علاقہ غزہ میں 2023 سے جاری صیہونی فوج کی بربریت کو 9 ماہ مکمل ہو چکے ہیں اتنا وقت گزر جانے کے بعد بھی معصوم اور نہتے شہریوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ہیں - ان مظالم میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی -
بین الاقومی میڈیا کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج نے غزہ کےمزید 45 معصوم باسیوں کو شہید کر دیا ہے ـ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں چاروں اطراف سے اسرائیلی ٹینک داخل ہو چکے ہیں- اور فلسطینیوں کو فوری طور پر غزہ سے نکل جانے کا حکم دے دیا گیا ہے ـ دوسری طرف اسرائیل نے حماس کے اسلحہ کا گودام قرار دیتے ہوۓ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے ایک ہیڈ کوارٹر کو بھی تباہ کر دیا ہے -

تبصرے