یوکرین کے صدر زیلنسکی مودی کی پیوٹن سے ملاقات پر پھٹ پڑے

صدر زیلنسکی روسی صدر ولادی میر پیوٹن

نیوز ٹوڈے :    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ روس کے دوران یوکرین کے صدر زیلنسکی روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات پر پھٹ پڑے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں نریندر مودی کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی۔

یوکرائنی صدر نے اپنے بیان کے آغاز میں کہا کہ روسی میزائل حملے کے نتیجے میں آج یوکرین میں 3 بچوں سمیت 37 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 170 افراد زخمی بھی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ روسی میزائل نے یوکرین کے بچوں کے سب سے بڑے ہسپتال کو نشانہ بنایا جہاں کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا تھا۔

اس کے بعد زیلنسکی نے کہا کہ "ایسے دن، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے سربراہ کو ماسکو میں دنیا کے سب سے خونی مجرم کو گلے لگاتے دیکھنا انتہائی مایوس کن ہے اور یہ امن کی کوششوں کے لیے ایک دھچکا ہے۔"

 

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم سرکاری دورے پر روس میں ہیں، جہاں انہوں نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے بھی ملاقات کی۔روس نے پیر کو دن کے وقت یوکرین کے شہری علاقوں پر ایک بڑا حملہ کیا، جس میں بچوں کے ہسپتال کو بھی نقصان پہنچا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+